• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 163060

    عنوان: قرضہ ادا کرنے کا کوئی وظیفہ بتائیں

    سوال: میں اپنے بھائی کے ساتھ رہتا تھا ۔جب میں الگ ہوا تو میرے بھائی نے مجھے حصے میں ایک پارٹی کی واپسی چک میرے حصے میں دے دیا اور نقد رقم کچھ بھی نہیں دیا۔وہ پارٹی پیسہ نہیں دے رہی ہے ایک سال کی مدت گزر گئی کوئی پیسہ اس پارٹی نے نہیں دیا اور اس کے پاس کوئی ایسا کاروبار بھی نہیں ہے کہ وہ پیسہ ہمیں دے مانگنے پر کہتا ہے کہ دیدیں گے اور ایک سال کی مدت گزر گئی کوئی پیسہ نہیں دیا رقم بھی زیادہ ہے ۔ میں نے قرض لے کر دو پاور لوم لگائی ہے اللہ کے کرم سے چل بھی رہی ہے ۔لیکن کچھ قرض بھی میں نے واپس کیا ۔اللہ پاک کاروبار میں ترقی کا کوئی راستہ کھول دے ۔ آپ سے گزارش ہے کہ کوئی وظیفہ بتا دیں کہ میرا قرضہ ادا ہو جائے اور میری رقم اس پارٹی سے واپس مل جائے ۔

    جواب نمبر: 163060

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1134-141T/D=10/1439

    (۱) دو رکعت صلاة الحاجت کی نیت سے پڑھ کر دعا کریں ان شاء اللہ دونوں مقصد پورے ہوں گے۔

    (۲) قرض کی ادائیگی کے لیے یہ دعا پڑھأ کریں: اللَّہُمَّ اکْفِنِی بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ، وَأَغْنِنِی بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ ․

    (۳) قرض وصول ہونے کے لیے بعد نماز عشا اول وآخر درود شریف کے ساتھ یَا وَہَّابُ بارہ تسبیح پڑھیں پھر دعا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند