• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 162617

    عنوان: مشکل و پریشانی سے بچنے کا مسنون عمل

    سوال: عالی جناب برائے مہربانی مجھے ذہنی و روحانی سکون ہر طرح کی مشکل پریشانی غیر ضروری تکالیف سے پچا سکے ایسا وظیفہ ساتھ بتائیے جس کا ورد میں ہمیشہ کرسکوں اورساتھ ہی تعویذ بنا کر یا لکھ کر اپنے پاس رکھ سکوں۔

    جواب نمبر: 162617

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1330-1122/sd=11/1439

     آپ صبح و شام یہ آیت سات مرتبہ پڑھ لیا کریں: حَسْبِیَ اللہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُو عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَھُوَرَبُّ الْعَرْشِ العظیم ( التوبة ) ایک حدیث میں ہے کہ جو شخص صبح شام یہ کلمات سات مرتبہ پڑھے تو اللہ تعالیٰ اس کے ہر کام کو آسان فرمادیتے ہیں ؛ یعنی دنیا وآخرت کے تمام اہم کاموں کی کفایت فرماتے ہیں ۔ ( الترغیب ، ابو داوٴد ) نیز فرائض ، خصوصا نمازوں کا اہتمام کریں ، گناہوں سے بچیں اور کسی اللہ والے متبع سنت شخص سے تعلق قائم کرکے اُس کی راہنمائی میں ذکر کا اہتمام کریں، ذکر سے دلوں کو سکون ملتا ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند