South Africa

سوال # 162067

میری دکان ٹھیک سے نہیں چلتی ہے، میرا قرضہ بہت ہو گیا ہے، کسی نے مجھے کہا ہے کہ تمہاری دکان پر کسی نے جادو کیا ہے، تو کیسے پتا چلے گا کہ جادو ہوا ہے؟ اگر ہے، تو برائے مہربانی اس کا علاج بتائیں۔

Published on: May 30, 2018

جواب # 162067

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 1116-1022/M=9/1439



کس کے کہنے سے جادو کا وہم نہ کریں۔ یہ یقین رکھیں کہ جتنا مقدر میں ہے وہ مل کر رہے گا، کوشش و محنت اور دوکان چلنے کی جائز تدابیر و اسباب اختیار کرنے سے گریز نہ کریں قرض کی ادائیگی کے لئے ہر نماز کے بعد یہ دعا مانگا کریں: اللّٰہُمَّ اکْفِنی بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَأغْنِنِي بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاک اور خیروبرکت کی دعا بھی کیا کریں۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات