• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 161865

    عنوان: بینائی ٹھیک ہونے کا وظیفہ

    سوال: (۱) میری دُور کی بینائی کمزور ہے، میں نظر کا چشمہ لگاتی ہوں، کوئی دعا بتائیے کہ جس سے میری بینائی ٹھیک ہو جائے؟ (۲) شادی یا کسی بھی کام کے بارے میں جاننے کے لئے استخارہ کرنے کا طریقہ بتائیے؟

    جواب نمبر: 161865

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:988-831/N=9/1439

    (۱): ہر فرض نماز کے بعد اول وآخر تین تین بار درود شریف کے ساتھ آیت کریمہ: فَکَشَفْنَا عَنْکَ غِطَاءَ کَ فَبَصَرُکَ الْیَوْمَ حَدِیْدٌ تین مرتبہ پڑھ کر اور دونوں ہاتھوں کے انگوٹھوں کے ناخن والے حصہ پر دم کرکے آنکھوں پر پھیرلیا کریں، إن شاء اللہ آپ کی بینائی ٹھیک ہوجائے گی۔

    (۲): استخارہ کا طریقہ بہشتی زیور حصہ دوم میں آیا ہے، آپ بہشتی زیور میں پڑھ کر سمجھ لیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند