• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 161802

    عنوان: مناجات مقبول اور حزب الاعظم میں كیا فرق ہے؟

    سوال: مناجات مقبول اور حزب الاعظم، ان مین فرق کیا ہے اور ان کے فوائد ہیں؟ان مین فرق کیا ھے اور ان کے فوائد

    جواب نمبر: 161802

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:991-890/D=10/1439

    قرآن پاک اور احادیث نبویہ میں بے شمار دعائیں وارد ہوئی ہیں ان دعاوٴں کو بہت سے علماء ومحدثین نے کتابی شکل میں یکجا کردیا ہے جیسے علامہ جزری نے ”حصن حصین“ کے نام سے امام نووی نے ”الاذکار“ کے نام سے علامہ سخاوی نے ”القول البدیع“ کے نام سے پھر بعض علماء نے ان کتابوں سے لوگوں کی سہولت کے لیے دعاوٴں کو سات حصوں میں تقسیم کرکے جمع کردیا ہے تاکہ روزانہ اگر ایک حصہ پڑھاجائے تو سات دن میں تمام دعائیں زبان سے ادا ہوجائیں کی حضرت حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی قدس سرہ نے انھیں میں سے جو مجموعہ تیار کیا اس کا نام مناجات مقبول رکھا اور علی بن سلطان محمد القاری المعروف بملا علی قاری شارح مشکاة نے جو مجموعہ ترتیب دیا اس کا نام ”الحزب الاعظم“ رکھا۔

    یہ دونوں کتابیں دعاوٴں کا مجموعہ ہے، روزانہ ایک حصہ پڑھا جائے تو سات دن میں تمام دعاوٴں کے پڑھنے اور مانگنے کی برکت ثواب اور جزا حاصل ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند