• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 161336

    عنوان: اللہ حافظ اور خدا حافظ كہنا

    سوال: میرا سوال ہے کہ کیا لوگوں کا ایک دوسرے سے جدا ہوتے وقت ”اللہ حافظ“ یا ”خدا حافظ“ کہنا صحیح ہے؟ کیا ”اللہ حافظ“ یا ”خدا حافظ“ ہمارے پیارے نبی (صلی اللہ علیہ وسلم) نے کبھی کسی موقعہ پر کہا ہے؟ یا کسی صحابہ کرام (رضی اللہ تعالی عنہم اجمعین) نے کہا ہے؟ اگر ”اللہ حافظ“ یا ”خدا حافظ“ کہنا صحیح ہے یا کسی حدیث سے ثابت ہے تو مجھے حدیث کا حوالے سے جواب دینے کی کوشش کریں۔ شکریہ

    جواب نمبر: 161336

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1049-902/sd=9/1439

    اصل سنت تو السلام علیکم کہنا ہے، اگر کوئی سلام کے ساتھ حفاظت کی دعا دیتے ہوئے خدا حافظ یا اللہ حافظ بھی کہہ دے تو مضائقہ نہیں؛ لیکن صرف خدا حافظ یا اللہ حافظ کہنا اور سلام چھوڑدینا صحیح نہیں ہے، خدا عربی لفظ نہیں ہے، اس لیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہٴ کرام سے اس کے ثبوت کا کوئی امکان نہیں، یہ بعد کی بنائی ہوئی اصطلاح ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند