• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 160978

    عنوان: آیاتِ مبارکہ کے ذریعہ علاج

    سوال: مولاناصاحب۔ میں آپ کے سامنے اپنے خاندان کے کچھ حالات بتانا چاہتا ہوں اور ہم سمجھتے ہیں کہ یہ سب کچھ اس لیے ہوا کہ کسی نے ہمارے گھر والوں پے جادو یا تعویذ کیا۔ 1. میری بہن کی 4 سال پہلے شادی ہوئی ، شادی کے 2،3 ماہ اچھے گزرے اور اب 2 بچے ہیں، شادی کے 3-4 ماہ کے بعد، میرے بہنوئی نے بہن پر بہت غلط الزام لگائے کہ بہن کے بھائی اور باپ کے ساتھ نا جائز تعلقات ہے ، نعوذ باللہ، اور ہر چھوٹی بات بات پر اسے مارا جاتا ہے ، یہاں تک کہ اس نے بہن کو محدود کیا کہ وہ ماں کے گھر میں نہ جائے اور والدین کو اپنے گھر پر بھی نہ آنے دیتے ۔ 2. دوسرا میرے والد کے تمام دانت گر گئے ہیں اور کوئی دانت ہی نہیں بلکہ مصنوعی دانت لگوائے ہیں، دانت کے علاوہ بالکل وہ ٹھیک ہیں اور سرکاری کام کرتے ہیں، ان کے پاؤں پہلے بہت سوجھ جاتے تھے اور وہ سو نہیں سکتے تھے ۔ جب ہم نے اس صورتحال کو دیکھا اور بزرگوں سے رائے حاصل کی،تو انہوں نے یہ تجویز کیا کہ شاید " جادو یا تعویذ" کی وجہ سے ہو، ہم نے اپنے گھر میں ایک مولانا کو بلایا اور انہوں نے گھر میں پڑھ کر پڑھ کر ہمیں دم" کیا۔ وہ گھر میں قرآن کریم کا "کڑا" دیا، رات کو اسی دن، میری ماں کی آواز مکمل طور پر عورتوں سے مردوں میں تبدیل ہوگئی اور مردبات کرنے لگا میری ماں کے اندر سے ، اس آدمی نے ہمیں بتایا کہ میں خاتون ہوں اور میرا خاوند اور بچے بھی ہیں ۔اس نے بتایا کہ ہم تعویذ کے ذریعے آئے ہیں، لیکن وہ ہمیں اس شخص کے بارے میں نہیں بتایا جس نے ہم پر تعویذ کیا، اس نے ہمیں بتایا کہ ہمارے یہاں پورے خاندان ہیں اور اب یہ ہماراگھر ہے ۔ ہم گاؤں سے شہر منتقل ہوگئے اور اس نے ہمیں بتایا کہ ہم بھی تمہارے ساتھ آگے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم مسلمان نہیں ہیں، ہم نے ان کو کلمہ طیبہ پڑھنے پر قائل کیا اور کچھ دنوں بعد انہوں نے پڑھ لیا، جب ہم نے "آیت الکرسی " سننا شروع کیا، وہ ظاہر ہوئی اور میری ماں کی آواز بدل گئی وہ صرف ہمارے گھر والوں کے سامنے ظاھر ہوتااور نامعلوم شخص یا پڑوسی کا سامنے ظاھر نہیں ہوتا تھا، اس نے ہمیں بتایا کہ ہم نے آپ اور آپ کے خاندان کو زیادہ نقصان پہنچایا ہے ، لیکن ہم "آیت الکرسی " اور کچھ دوسری قرآن کریم کی آیات سننا شروع کیا ہے ، اب میری ماں بہتر ہے ،اور کبھی دوبارہ کچھ ظاہر نہیں ہوا، اور بہنوئی کا میرے بہن کے ساتھ سلوک کا بھی میری بہن کے ساتھ بہتر ہے لیکن بالکل ٹھیک نہیں۔ براہ کرم ہمیں بتائیں کہ یہ کیا ہے ؟ اور کچھ قرآن مجید کو پڑھنا پڑا تاکہ ہم مکمل طور پر ٹھیک ہو سکیں، لیکن میں بہت پریشان ہوں۔ براہ مہربانی ہمیں رہنمائی کریں۔

    جواب نمبر: 160978

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:974-73T/H=8/1439

    اصل یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ پر تو کل اور بھروسہ رکھیں بیماری وشفاء سب کچھ اس کے قبضہ واختیار میں ہے، آیت الکرسی کے ساتھ معوذتین کے ہرنماز کے بعد تمام گھر والے پڑھنے کا اہتمام کرتے رہیں، ایک تسبیح استغفار اور ایک تسبیح درود شریف کی صبح وشام سب اہل خانہ پڑھا کریں، بہشتی زیور کے سننے سنانے اور مطالعہ وپڑھنے کا نظام بنالیں، اللہ پاک سب متعلقین کو تمام ظاہری وباطنی امراض ومکارہ سے محفوظ فرمائے اور عافیت دارین سے ہمیشہ نوازتا رہے۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند