• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 160956

    عنوان: نماز تہجد کے بعد دعا کرنے کا وقت کب تک ہوتا ہے ؟

    سوال: نماز تہجد کے بعد دعا کرنے کا وقت کب تک ہوتا ہے ؟ اگر بندہ کی دعا اور مناجات ابھی مکمل نہ ہوئی ہو اور آذان فجر کا وقت ہو جائے تو کیا دعا مکمل کرنے کے لئے جاری رکھنی چاہئے یا نہیں؟اگر جاری رکھنی چاہئے تو کتنی دیر تک جاری رکھ سکتا ہے ؟ اور اگر اپنی مقامی مسجد کی آذان کی آواز آنی شروع ہو جائے تو کیا دعا جاری رکھیں یا دعا ختم کر کے آذان سنیں؟ اور اگر اپنی مقامی مسجد کے علاوہ کسی دوسری مسجد کی آذان کی آواز آنی شروع ہو جائے تو کیا دعا جاری رکھیں یا دعا ختم کر کے آذان سنیں؟

    جواب نمبر: 160956

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:964-747/sn=9/1439

    نمازِ تہجد کا وقت تو صبح صادق ہونے پر ختم ہوجاتا ہے، رہی دعا تو اس کے وقت میں کچھ تحدید نہیں ہے، آدمی نمازِ فجر تک مسلسل دعا کرسکتا ہے؛ لیکن بہتر ومستحب یہ ہے کہ جب اپنے محلہ کی مسجد کی اذان سنے تو دعا موقوف کرکے اذان کا جواب دے۔ (دیکھیں: فتاوی محمودیہ: ۵/ ۴۲۴، ط: ڈابھیل ، احسن الفتاوی: ۱۰/ ۲۰۷، ط: دار الاشاعت)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند