• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 160511

    عنوان: كوئی ایسا عمل جس سے بیوی دوبارہ مجھ سے محبت كرنے لگے؟

    سوال: ۶/ سال تک ہماری زندگی بہت خوشحال تھی لوگ ہم میں بیوی کی محبت کی مثال دیتے تھے۔ اب ۲۰۱۶ء سے ہم دونوں کے بیچ بدمزاجگی سی رہنے لگی۔ میری بیوی بات بات پر مجھ سے لڑتی ہے، مجھ سے الگ ہونے کی بات کرتی ہے، مجھ سے فیصلہ چاہتی ہے۔ اللہ جانتا ہے میں اپنی بیوی سے اس قدر محبت کرتا ہوں کہ اس سے الگ ہونے کی سوچ بھی نہیں سکتا۔ ہمارے بیچ ہمبستری کو بھی ۲۲/ سے ۲۷/ دن ہو جاتے ہیں، میرے کہنے پر بہت مشکل سے ہمبستری ہوتی ہے۔ وہ بولتی ہے کہ میرے دل سے تم اتر گئے، مجھے بچے بھی اچھے نہیں لگتے، بس میں تم سے الگ ہونا چاہتی ہوں۔ مفتی صاحب! میرے لئے دعا کریں اور مجھے کوئی ایسا عمل بتائیں کہ جس سے میری بیوی مجھ سے دوبارہ سے محبت کرنے لگے اور کبھی بھی الگ ہونے کی بات نہ کرے۔ اس کے دل و دماغ میں اللہ کے حکم سے میرے لئے محبت پیدا ہو جائے۔ میں آپ کے جواب کا بہت بے صبری سے انتظار کروں گا۔

    جواب نمبر: 160511

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:770-98/TD=8/1439

    (۱) وَأَلْقَیْتُ عَلَیْکَ مَحَبَّةً مِنِّی وَلِتُصْنَعَ عَلَی عَیْنِیOإِذْ تَمْشِی أُخْتُکَ فَتَقُولُ ہَلْ أَدُلُّکُمْ عَلَی مَنْ یَکْفُلُہُ فَرَجَعْنَاکَ إِلَی أُمِّکَ کَیْ تَقَرَّ عَیْنُہَا وَلَا تَحْزَنَ وَقَتَلْتَ نَفْسًا فَنَجَّیْنَاکَ مِنَ الْغَمِّ وَفَتَنَّاکَ فُتُونًا

    یَا مُقَلِّبَ القُلُوْبِ یَا مُسَخِّرَ السَّمٰوَاتِ السَّبْعِ والأرضِ السَّبْعِ قَلِّبْ ”لِفُلاَنَةِ“ قَلْبَ ”فُلاَنٍ“ بِالخَیْرِ لأَدَاءِ الحُقُوْقِ یَا وَدُوْدُ حَبِّبْ حَبِّبْ یَا وَدُوْدُ․

    مذکورہ آیات کاغذ پر لکھ کر آپ اپنے پاس رکھیں اور نمک یا مٹھائی پر پڑھ کر بیوی کو کھلائیں خود بھی کھائیں (مطلب نمکین اور میٹھی جو چیز بنے اس میں یہی پڑھا ہوا نمک اور شکر ڈالیں)

    مذکورہ دعائیں جہاں فلاں آیا ہے، وہاں اپنا نام لکھ لیں اور فلانة کی جگہ بیوی کا نام لکھ لیں۔

    (۲) رَبَّنَا ہَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّیَّاتِنَا قُرَّةَ أَعْیُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِینَ إِمَامًا یہ دعا یاد کرلیں اور ہرنماز کے بعد پڑھا کریں، ان شاء اللہ عافیت سکون محبت نصیب ہوگی، گناہوں کے چھوڑنے کا اہتمام اور احکام شریعت کی پابندی کا خاص خیال رکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند