متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 160387
جواب نمبر: 16038701-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:754-648/D=8/1439
یَا سَلامُ کثرت سے پڑھیں اور مغرب یا عشاء کی نماز کے بعد اول آخر درود شریف پڑھ کر ۱۳۴مرتبہ یا سلام پڑھ کر دعا کریں ان شاء اللہ فائدہ ہوگا۔
(۲) اللّہُمّ یَا خَارِجَ الہَمِّ کاشِفَ الغَمِّ مُجِیْبَ دَعوَةِ ا لمُضْطَرِّینَ أسْألُکَ صِحَّةً کاملةً وشِفَاءً من کُلِّ داءٍ․
(۳) کسی اچھے حکیم سے رجوع کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
عمر 26 سال ہوگئی، رشتے کے لئے كوئی دعا یا وظیفہ ؟
3551 مناظرہم تین بھائی دو بہن ہیں ۔ میرا نام ندیم ہے میں تبلیغی جماعت کے کام سے جڑا ہوں۔ ندیم کوثر 29سال، نعیم اختر27سال ، انیسہ خاتون۲۴ سال، رئیسہ خاتون ۲۳ سال، قاسم انظر ۲۰سال، ماں کا نام سلمہ خاتون اور والد کا نام دل حسن صدیقی ہے۔ پچھلے چھ سال سے میری شادی کی تلاش چلی پر ہر معاملہ آخرمیں آکر ٹوٹ جاتا ۔ پھر ایک منگنی ہوئی وہ بھی شادی سے ایک مہینہ پہلے ٹوٹ گئی۔ پھر اچانک شادی ہوئی اورتین مہینہ میں ٹوٹ گئی۔ لڑکی چال چلن میں داغی نکلی اسی طرح انیسہ بہن کی بھی منگنی ہوئی اور ٹوٹ گئی۔ ہم لوگ بڑے پریشان ہیں آخر معاملہ کیوں ٹوٹ جاتا ہے کوئی روحانی یا اور کوئی تکلیف تو نہیں۔ برائے مہربانی اس کا حل بتائیں اور دعا کی درخواست ہے۔
1945 مناظرمیں محمد سجادالدین حنفی مسلک سے ہوں او
راللہ کے کرم سے دعوت تبلیغ کے کام سے بھی جڑا ہوں۔ فی الحال میں ایک کالج میں
ڈھائی سال سے لیب ڈیمونسٹریٹر کی نوکری کررہا ہوں، میری تعلیم 2004میں مکمل ہوگئی
اس کے بعد سے میں نے خلیجی ممالک جانے کی بے جوڑ کوشش کی لیکن کامیابی نہیں مل پائی۔
ہر بار یوں ہوا کہ اللہ کے کرم سے ہر کمپنی کا انٹرویو پاس ہوجاتا ہوں میڈیکل بھی
پاس ہوجاتا ہوں، لیکن ویزا میں دقت آجاتی ہے، یہ سلسلہ پانچ سال سے ہوتا آرہا ہے۔
ابھی اللہ کے کرم سے ایک کمپنی کا انٹرویو فروری 2009میں پاس ہوا ہوں، آفر لیٹر ملنے
کے بعد بھی انتظار کررہا ہوں، مجھے جاننا ہے کہ اس کے پیچھے کیا مسئلہ ہے یا کیا
گناہ میں مبتلا ہوں کیا گناہ کی وجہ سے میرے مقدر کی کمائی نہیں مل پارہی ہے؟ کچھ
دعا بتائیں میری اس نوکری کے لیے آپ سے دعا کی گزارش ہے۔ اگر میں نے کچھ غلط لکھ دیا
ہے تو اس کے لیے مجھے معاف کر دیجئے۔
پانچ سال سے ڈپریشن اور پریشانی میں مبتلاہوں۔ اکثر گھبراٹ ہونے لگتی ہے، دل کسی کام میں نہیں لگتاہے، حقیقی خوشی محسوس ہی نہیں ہوتی، عجب قسم کی کیفت ہوتی ہے۔بہت خاموش خاموش رہتاہوں۔ ڈاکٹروں نے انٹی ڈپریشن دی ہے اورمیں جب سے روز چار سے پانچ گولی صبح اور چار سے پانچ گولی رات کو کھاتاہوں پھر بھی صحیح نہیں ہورہاہوں۔ اور اس سے دوسرے مسئلے پیدا ہورہے ہیں جیسے پیشاب کا مسئلہ، سیکس میں دلچسپی نہیں آتی، ہر وقت غسل کرتاہوں۔ ان سب چیزوں سے میری آفس اور شادی شدہ زندگی بہت متأ ثر ہورہی ہے۔ایک اچھی سی بیوی اور دو بچے ہیں۔ حضرت! میریلیے دعا فرمائیں اور مجھے کوئی دعا یا ایسا کوئی عمل بتائیں کہ جس سے میری دوائیں چھوٹ جائیں اور میں پھر سے نارمل زندگی گذاروں اور ڈپریشن ختم ہوجائے۔ آپ کی بڑی مہربانی ہوگی۔
3056 مناظرمیری امی کوبہت شدید آدھے سر کا درد رہتا ہے اور یہ بیماری ان کے جوانی سے ہے اگر ہوسکے تو کوئی دعا یا علاج بتادیں۔
11520 مناظرمعزز
مفتیان صاحبان، مجھے شادی کئے ہوئے بائیس سال ہوگئے لیکن اولاد سے محروم ہوں۔ میرے
لیے دعا کریں اور کوئی مجرب عمل اس کے لیے بتائیں۔ اللہ تعالی آپ کو دنیا اور آخرت
کی ساری نعمتوں سے نوازے۔آمین