• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 160203

    عنوان: خواب میں ماں كے ساتھ ہمبستری كرنا؟

    سوال: میں نے کئی مرتبہ خواب میں اپنے آپ کو ماں سے ہمبستری کرتے ہوئے دیکھا، مجھے کچھ ڈر لگ رہاہے ، مہربانی کر کے ذر اس کی وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 160203

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:810-583/sn=7/1439

    اس طرح کے خواب کی تعبیر اچھی بری ہرطرح کی بیان کی گئی ہے، بعض اہل تعبیر کے نزدیک ماں کے زندہ ہونے کی صورت میں اس طرح کا خواب ان کی طرف سے خیر اور نیکی کے ظہور پذیر ہونے کی دلیل ہے، بہرحال آپ پریشان نہ ہوں، استغفار نیز صبح وشام کی مسنون دعاوٴں کا اہتمام کریں اور ہوسکے تو کچھ صدقہ خیرات بھی کردیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند