• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 160106

    عنوان: دعا شروع کرتے وقت درود پڑھنے کا حکم؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام کی بعض علماء دعاء شروع کرنے سے پہلے درود شریف پڑھتے ہیں قرآن و سنت کی روشنی میں انکا یہ عمل صحیح ہے ۔

    جواب نمبر: 160106

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:803-649/sn=8/1439

    دعا کے شروع، درمیان اور اخیر میں درود پڑھنے کی حدیث میں ترغیب آئی ہے؛ لہٰذا جو علماء دعاء شروع کرتے وقت درود پڑھتے ہیں، ان کا عمل صحیح ہے، لا تجعلوني کقدح الراکب؛ فإن الراکب إذا أراد أن ینتطلق علق معالیقہ وأخذ قدمہ فملأہ من الماء، فإن کانت لہ حاجة في الوضوء توضأ وإن کانت لہ حاجة في الشراب شرب وإلا أہراق ما فیہ، اجعلوني في أول الدعاء وفي وسط الدعاء وفي آخر الدعاء (کنز العمال، رقم: ۳۲۵۳)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند