• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 160045

    عنوان: گھر سے اثرات دور كرنے كے لیے عمل

    سوال: ہم نے کچھ مہینہ پہلے گھر بدلا۔ جب سے نئے گھر میں آئے ہیں بیٹی کی طبیعت ٹھیک نہیں رہتی۔ کل جب میں سورہٴ بقرہ کا کچھ حصہ پڑھ کر سوئی تو خواب دیکھا کہ میرے پیر سے ایک جن کے بچے کا ہاتھ دب گیا۔ میں نے خواب میں یہ بھی دیکھا کہ جو منتقلی کے وقت گتے کا ڈبہ استعمال ہوتا ہے وہ بیچ کمرہ میں رکھا ہوا ہے اور وہ اپنے آپ ہی کمرہ کی دوسری طرف چلا گیا، اس کی کیا تعبیر ہوگی؟ اور اگر اس نئے فلیٹ میں ہم سے کسی جن کو تکلیف ہوئی ہوگی تو ا س کا کفارہ کیا ہوگا؟

    جواب نمبر: 160045

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:910-782/L=7/1439

    آپ گھر میں تلاوت بالخصوص سورہٴ بقرہ کی تلاوت کا اہتمام کریں، ان شاء اللہ یہ پریشانی آہستہ آہستہ ختم ہوجائے گی، خواب کا اعتبار نہیں؛ اس لیے خواب میں جن کے بچے کا ہاتھ دب جانے کی وجہ سے کسی کفارہ کا حکم نہ ہوگا، احتیاطاً کچھ صدقہ کردیں تو مضائقہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند