• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 159461

    عنوان: نسیان کی بیماری کا علاج؟

    سوال: مجھے عرصے سے نسیان کی بیماری ہے بازار جاتا ہوں وہاں آدھا سامان بھول کر آتا ہوں بہت مشکلات پیش آتی ہیں قرآن وحدیث کی روشنی میں اس کا علاج بتائیں، عام علاج بہت کیا کچھ فایدہ نہیں ہوا میں اللہ کے فضل سے حافظ قرآن ہوں، ہر تین دن میں قرآن ختم کرتا ہوں کسی نے بتایا کہ سجدہ تلاوت نہ کرنے کی وجہ سے بھی نسیان ہو سکتا ہے ، سجدے بھی پوری کئے لیکن مسئلہ ویسا ہے جواب سے مستفید فرمائیں۔ جزاکم اللہ فی الدارین

    جواب نمبر: 159461

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:679-638/B=8/1439

    آپ قرآن تین روز میں ختم کرنے کے بجائے ۷/ دن میں یا ۱۰/ دن میں کیا کریں، اور ہرفرض نماز کے بعد داہنا ہاتھ سر پر رکھ کر یا قوی یا قوی ۱۱/دفعہ پڑھا کریں۔ اور یونانی دوا مثلاً خمیرہ گاوٴزبان عنبری جواہر والا خاص ۵/ گرام صبح، ۵/ گرام شام کو پانی کے ساتھ پابندی سے کچھ دنوں تک کھائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند