• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 159426

    عنوان: دعاء حفظ قرآن سے متعلق

    سوال: سوال: حضرت میں نے مسنون دعا کی کتاب میں پڑھا ہے کہ جو کوئی قرآن حفظ کرنا چاہیے توجب جمعہ کی رات ہو، چاہیے کہ اخیر کے تہائی حصہ میں اٹھے اگر یہ نا ہو سکے تو آدھی رات کو اٹھے اور اگر یہ بھی نا ہو سکے تو اول ہی شب میں کھڑا ہو کر چار رکعت نماز پڑھے پہلی رکعت میں الحمدللہ اور سورہ یاسین اور دوسری رکعت میں الحمد اور سورہ دخان اور تیسری میں الحمد اور الم سجدہ اور چوتھی رکعت میں الحمد اور سورہ ملک پڑھے پھر جب نماز پڑھ چکے تو اللہ تعالٰی کی خوب ثنا و حمد کرے اور خوب درود بھیجے پیغمبر صلی علیہ و سلم پر اور تمام نبیوں پر اور استغفار کرے تمام مومنین اور مومنات کے لیے اور اپنے ان لئے جو ایمان میں ان سے پہلے ہیں پھر یہ دعا پڑھے اور اپنے دل میں یہ یقین جماے کے اللہ تعالٰی میری اس دعا کو ضرور قبول فرمائیں گے ........ دعا یہ ہے اللہم ارحمنی بترک المعاصی ابدا ما ابقیتنی و ارحمنی أن اتکلف مالا یعنینی وارزقنی حسن النظر فیما یرضیک عنی الہم بدیع السماوات والأرض ذاالجلال ول إکرام والعزة التی لا ترام اسئلک یا رحمان بجلا لکا و نور وجہک أن تلزم قلبی حفظ کتابک کما علمتنی و ارزقنی أن إقرارہ علی النحو الذی یرضیک عنی اللہم بدیع السموات والأرض ذل جلال والاکرام والعزة التی لا ترام اسئلک یا اللہ یا رحمان بجلالک و نور وجہک أن تنورابکتابک بصری وان تطلق بہ لسانی وان تفرج بہ عن قلبی وان تشرح بہ صدری وان تغسل بہ بدنی فإنہ لا یعیننی علی الحق غیرک ولا یؤتیہ إلا أنت ولا حولا ولا قوة الا باللہ العلی العظیم........................... کیا یہ حدیث سے ثابت ہے براے مہربانی رہنمائی فرمائیں خیر

    جواب نمبر: 159426

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:646-83T/D=7/1439

    سوال میں مذکور دعا ترمذی شریف ج دوم ۱۹۷میں، باب في دعاء النبي صلی اللہ علیہ وسلم وتعوذہ في دبر کل صلاة کے تحت موجود ہے۔

    نیز حصن حصین اور مناجات مقبول (جو دعاوٴں کی کتاب ہے) وہاں بھی ترمذی شریف سے منقول ہے۔

    نوٹ: آپ نے جو دعا لکھی ہے اس میں املاء اعراب کی بہت غلطیاں ہیں کسی کتاب سے اس کی اصلاح کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند