• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 159335

    عنوان: ہم سجدہ میں کیسے دعا کر سکتے ہیں؟

    سوال: براہ کرم، درج مسائل میں مناسب حوالے کے ساتھ میرا شک و شبہ دور فرمائیں۔ (۱) ہم سجدہ میں کیسے دعا کر سکتے ہیں؟ سجدہ کا کیا مطلب ہے؟ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہ سجد نماز کے دوران والاہے۔ کیا ہم نماز سجدہ کی حالت میں اردو زبان میں دعا کرسکتے ہیں؟ (۲) کچھ لوگ کہتے ہیں کہ دعا کا سب سے اچھا وقت نماز میں قعدہ میں درود کے بعد ہے توکیا ہم اردو زبان میں دعاکرسکتے ہیں؟ براہ کرم، اس پر روشنی ڈالیں۔

    جواب نمبر: 159335

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:753-810/H=8/1439

    سجدے میں دعا کرنے سے مراد نماز کا سجدہ ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے جو سجدے میں دعا مانگنے کی روایات ملتی ہیں ان سے نفلوں کے سجدوں میں دعا مانگنا مراد ہے، الگ سے سجدہ کرکے دعا مانگنا کسی حدیث سے ثابت نہیں ہے، ویسے بعض حضرات نے اجازت دی ہے، نماز میں سجدے میں عربی میں دعا کرسکتے ہیں، بشرطیکہ وہ کلام الناس کے مشابہ نہ ہو، البتہ فرائض میں افضل یہ ہے کہ سجدے میں صرف سجدے کی تسبیح پڑھی جائے اور نماز میں عربی کے علاوہ کسی اور زبان مثلاً اردو، فارسی، انگریزی وغیرہ میں دعا مانگنا درست نہیں ہے، مکروہ ہے۔ قعدہ اخیرہ میں التحیات و درود کے بعد عربی میں، منقول دعا کرسکتے ہیں۔ عن أبي ہریرة أن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال: أقرب ما یکون العبد من ربّہ وہو ساجد فأکثروا الدعاء (صحیح مسلم) ولیس بینہما ذکر مسنون، وکذا لیس بعد رفعہ من الرجوع دعاء، وکذا لا یأتی في رکوعہ وسجودہ بغیر التسبیح علی المذہب، وما ورد محمول علی النفل (الدر مع الرد: ۲/۲۱۲، ۱۲۳، ط: زکریا دیوبند) وحرم بغیرہا ولا یبعد أن یکون الدعاء بالفارسیة في الصلاة مکروہا تحریمًا (شامي)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند