عنوان: دوكان صحیح طریقے سے چلنے كے لیے دعا
سوال: (۱) میری ایک دکان ہے سپر اسٹور کی، تو اس میں میں پرفیوم اِسپرے اور باڈی اسپرے (body spray)بھی بیچتا ہوں، اور اِسپرے میں ظاہر ہے کہ الکحل ہوتا ہے، تو کیا اس کی کمائی میرے لیے جائز یعنی حلال ہے یا حرام؟
(۲) شیمپو اور کریم وغیرہ پر تصویریں ہوتی ہیں جو نیم برہنہ ہوتی ہیں، میں اس کو ہول سیلر سے لاتا ہوں اور اپنی دکان میں اس نیم برہنہ تصویروں کو مستقل مارکیٹ کے ذریعہ اس نیم برہنہ جگہوں کو ڈاھانپ دیتا ہوں، تو کیا ایسے آئٹمس (اشیاء) کا بیچنا حلال ہے یا حرام؟ کیونکہ اس زمانے میں بغیر تصویر کی زیبائشی چیزیں و بلیچ (سفیدی) وغیرہ بغیر تصویر کی ہوتی ہیں۔
(۳) مجھے ایسا وظیفہ بتادے تاکہ میری دکان صحیح طریقے سے چل جائے۔ شکریہ
جواب نمبر: 15931301-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:690-590/sd=6/1439
(۱)پرفیوم میں عموما جو الکحل استعمال ہوتا ہے ، وہ کھجور یا انگور سے بنا ہوا نہیں ہوتا اور بہت معمولی درجہ کا ہوتا ، اس لیے اس کو بیچنا جائز ہے اور آمدنی حلال ہے ۔(۲) مذکورہ شیمپو اور کریم وغیرہ بیچنا جائز ہے ۔ (۳) آپ حلال طریقے پر امانت داری کے ساتھ کاروبار کریں، انشاء اللہ اس سے برکت ہوگی اور فرائض کی پابندی کے ساتھ صبح و شام کی مسنون دعاوٴں کا اہتمام کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند