• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 158101

    عنوان: بچے کی شفایابی کے لیے دعا اور عمل

    سوال: حضرت، میرے بیٹے کا نام محمد ہے اور وہ تین سال کا ہے۔ # میرے بیٹے کے جسم کے اندر کوئی ترقی نہیں ہو رہی ہے اور ایک سال کا بچہ جیسا ہوتا ہے ویسا ہی ہے، اب تک ۴/ کلوگرام کا وزن ہے۔ # ڈاکٹر کی رپورٹس کے مطابق: (۱) بچے کے برین (دماغ)میں کوئی طاقت نہیں ہے۔ (۲) دل کے اندر سوراخ ہے۔ (۳) گردہ صحیح کام نہیں کر رہا ہے۔ (۴) پیٹ کے اندر اِنفیکشن ہے۔ (۵) اس طرح علاج کرنے سے بچے کو بہت زیادہ تکلیف ہو رہی ہے، اور ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ بچے پر پیسہ بے کار خرچ کررہے ہیں، لیکن میں اسے نہیں چھوڑ سکتا۔ مجھے کچھ بھی سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ میں کیا کروں؟ برائے مہربانی مجھے کچھ رہنمائی فرمائیں، اور خاص طور پر میرے بیٹے کے لیے دعا فرمائیں۔

    جواب نمبر: 158101

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 670-553/L=5/1439

    اللہ رب العزت آپ کے بچے کو صحت وتندرستی سے نوازے ،آپ علاج کے ساتھ ساتھ دعا بھی کرتے رہیں اور اگر ہوسکے تو شہد پر گیارہ مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ کر تھوڑا شہد بچے کو چٹا دیا کریں ،اللہ نے چاہا تو اس سے بیحد فائدہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند