• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 157815

    عنوان: تیل پر دم كركے استعمال كرنا

    سوال: حضرت، میں یوٹیوب پر دینی باتیں سنتا رہتا ہوں اور اس سے بہت سے مسئلے کا حل مل جاتا ہے۔ میں مفتی اکمل صاحب، مولانا طارق جمیل صاحب کے بیانات سنتا رہتا ہوں پر کل مجھے ایک ایسا مسئلہ دیکھنے کو ملا جس میں کوئی مولانا صاحب بالوں کے گرنے سے متعلق ایک نسخہ بتا رہے تھے، جس میں وہ بتا رہے تھے کہ: آپ ایک چمچہ ناریل کا تیل اور ایک چمچہ سرسوں کا تیل لیں اور اسے آپس میں ملالیں۔ ملانے کے بعد اب ۳/ مرتبہ درود شریف، ۴۱/ مرتبہ سورہ القلم کی آخری دوآیت پھر ۳/ مرتبہ درود شریف پڑھ کر تیل میں پھونک مار دیں اور رات میں سوتے وقت لگالیں اور صبح سر دھولیں، یہ ہفتہ میں تین مرتبہ کریں کم سے کم۔ تو مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ کیا یہ صحیح ہے؟ اگر یہ صحیح ہے، تو کیا میں قرآن کی آیت سے بنایہ نسخہ میں اسے کرسکتا ہوں؟ آپ جیسا ہو ہمیں بتائیں۔ آپ کو میں یہ لنک بھی دے رہا ہوں آپ اسے دیکھ سکتے ہیں۔ https://www.youtube.com/watch?v=E8cldu9DZjo

    جواب نمبر: 157815

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:494-425/L=4/1439

     

    اگر کسی بزرگ کے تجربے سے بالوں کے علاج کے لیے یہ طریقہ موثر ہو تو فی نفسہ اس علاج میں مضائقہ نہیں۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند