• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 155314

    عنوان: کالے تعویز کا توڑ کیسے کروں ؟

    سوال: مجھے میرے چچا نے فوت ہو تے وقت کہاتھا کہ مجھے معاف کر دو، میں نے تمہارے اوپر کالا تعویز کیا تھا تم اس کا توڑ لازمی کرنا ۔اس کے بعد سے نا میرا شادی کا کام ہو رہا ہے نہ روزگار کا جہاں رشتہ کے لیے جاتے ہیں انکار میں جواب آتا ہے ۔آپ کیا فرماتے ہیں ، کالے تعویز کا توڑ کیسے کروں ؟

    جواب نمبر: 155314

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:52-25/sn=2/1439

    آپ کسی دین دار اچھے ”عامل“ سے ملیں ارو ساتھ ساتھ گھر میں روزانہ پابندی کے ساتھ سورہٴ بقرہ کی تلاوت کا معمول بنائیں، نیز صبح وشام اور سوتے وقت معوذتین پڑھ کر اپنے سینے اور بورے بدن پر دم کرلیا کریں، ان شاء اللہ کالے تعویذ کا اثر جاتا رہے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند