• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 153929

    عنوان: اہل بدعت کے لیے رحمة اللہ علیہ لکھنا کیسا ہے؟

    سوال: کیا بریلویوں کے اعلیٰ حضرت اور ان کے دیگر بزرگوں کے نام کے آگے ہم منہج دیوبند کے لوگ رحمة اللہ علیہ لگا سکتے ہیں؟ سنا ہے کہ انہوں نے ہمارے بزرگوں کے لیے بہت گستاخیاں کیں؟ اور ہمارے بزرگوں نے اس کے جواب میں انہیں شیطانی لشکر بتایا۔

    جواب نمبر: 153929

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1390-1294/H=12/1438

    گستاخیاں کرنا تو بہت معمولی سی بات ہے اُس شخص (احمد رضا خان بریلوی) کا حال تو یہ تھا کہ اس کو جن بزرگوں سے ذرا اختلاف ہوا تو ان بزرگوں کی عبارتوں میں کانٹ چھانٹ کتر بیونت کرکے کفر تک کشید کرلیتا، اس کے کچھ نظائر دیکھنے ہوں تو ایک کتاب انکشافِ حق ہے اُس کو دیکھ لیا جائے اس کتاب کے مصنف حضرت مولانا مفتی خلیل احمد صاحب بدایونی رحمہ اللہ تھے اور مفتی صاحب موصوف رحمہ اللہ ایسی شخصیت ہیں کہ جو اعلیٰ حضرت احمد رضا خان بریلوی کے اخص الخواص لوگوں میں تھے اور علمائے دیوبند کو کافر کہنے میں بھی سخت تھے مگر جب علمائے دیوبند کی اصل کتابوں کو دیکھا تو کافر کہنے سے کفِ لسان کرلیا بلکہ اصل کتابیں سامنے رکھ کر بریلویوں کو سمجھانے کی کوشش کی جس کی کچھ رپورٹ انکشاف حق میں بھی ہے، یہ کتاب دیوبند کے کتب خانوں میں قیمتاً دستیاب ہے۔ رحمة اللہ علیہ یہ جملہ دعائیہ ہے کہ جو اکابر وبزرگان دین کے نامِ نامی کے ساتھ عامةً اہل اسلام بہ طور دعا و تعظیم بولتے اور لکھتے ہیں، اہل بدعت جیسے احمد رضا خان اور اس کے متبعین کے نام کے ساتھ لکھنے سے احتراز کرتے ہیں، ہمارے بزرگوں میں سے کس بزرگ نے بریلویوں کو شیطانی لشکر کہا ہے وہ احقر کے علم میں نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند