• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 153670

    عنوان: میرا لڑکا دد سال کا ہے اور وہ بہت ضدی ہو گیا ہے، کوئی وظیفہ بتادیں

    سوال: مفتی صاحب! میرا لڑکا دد سال کا ہے اور وہ بہت ضدی ہو گیا ہے، کوئی وظیفہ بتادیں جس کی وجہ سے اس کی ضد کم ہو جائے۔ اگر بچوں کو نذر لگ جائے تو اس کے لیے بھی کوئی دعا یا وظیفہ بتادیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 153670

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1325-1299/M=11/1438

    دو سال کی عمر ہی کیا ہوتی ہے، بچہ اس عمر میں ضدی پن کا مظاہرہ کرتا ہے تو اس میں حیرت وپریشانی کی کوئی بات نہیں، شام کے وقت بچے کو گھر سے باہر نہ نکالیں، نظر بد سے حفاظت کے لیے معوذتین (سورہٴ ناس وفلق) پڑھ کر دم کردیا کریں اور سورہٴ قلم کی آخری دو آیات وإن یکاد الذین کفروا الآیة سات سرخ مرچ پر ایک ایک مرتبہ پڑھ کر بچے کے پورے جسم (سر تا پیر) پر پھیر کر اسے جلادیں، ان شاء اللہ نظر بد دور ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند