• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 152459

    عنوان: کوئی دعا بتائیں کہ لوگوں كے شر سے محفوظ رہوں

    سوال: میں اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا ہو میرے سارے خاندان والے میرے پیچہے لگے ہین کہ کسی طرح سے نقصان پہنچا ئن ۔ ان مین کچہ ایسے بہی ہین کہ جو حلال و حرام میں بہی تمیز نہیں کرتے غیر اسلام کی پاس بہی جاتے ہیں جادو کے لیے ۔ براہ کرم کوِِی دعا بتایں کہ ان کہ شر سے محفوظ رحوں۔ اور جادو سے بچاو کے لیے دعا بتاِ دیں۔

    جواب نمبر: 152459

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 950-762/D=10/1438

    یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ بِرَحْمَتِکَ أَسْتَغِیْثُ،

    لاَ إِلٰہَ إِلاَّ أَنْتَ سُبْحَانَکَ إِنِّيْ کُنْتُ مِنَ الظَّالِمِیْنَ،

    رَبِ اِنِّی مَغْلُوْبٌ فَانْتَصِرْ

    یہ دعائیں یاد کرلیں اور ہرفرض نماز کے بعد دس دس مرتبہ پڑھ لیا کریں۔ اور دوسرے اوقات میں بھی انھیں پڑھتے رہا کریں۔

    -----------------------------

    جواب صحیح ہے، البتہ جن نمازوں کے بعد سنتیں ہیں ان میں یہ دعائیں سنتوں سے فراغت کے بعد پڑھی جائیں۔ (ن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند