• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 152270

    عنوان: پیسے کی کمی کے لیے دعا

    سوال: میرے پاس پیسے کی کمی رہتی ہے ، پیسے نہیں ہوتے میرے پاس جس کی وجہ سے مجھے مشکلوں کا سامنا ہوتا ہے ، کوئی دعا بتا دیں جس سے میری یہ مشکل آسان ہوجائے۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 152270

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1106-1002/H=10/1438

    پیسہ کم ہونے میں بسا اوقات بڑی خیر پوشیدہ ہوتی ہے اور زیادہ ہوجانے میں شر اور فتنہ مضمر ہوتا ہے آپ نماز کی تلاوت کی پابندی کریں، کم ازکم تین تسبیح درود شریف پڑھ لیا کریں اور یہ دعا کثرت سے پڑھا کریں اللہم اغفر لي ذنبي وَوسِّع لي في داري وبارک لي في رزقي۔ اللہ پاک تمام مشکلات کو دور فرمائے اور دنیا وآخرت کی بھلائیوں سے نوازے۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند