• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 151753

    عنوان: گھر کے حصول کے لئے وظیفہ

    سوال: گھر کے حصول کے لئے مجرب وظیفہ بتادیں۔ میں کافی عرصے سے تلاش کر رہا ہوں لیکن معاملات نہیں بن پارہے ۔

    جواب نمبر: 151753

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 815-660/D=9/1438

    جب آپ نماز وغیرہ کے لیے وضو کریں تو پیر دھوتے وقت یہ دعا پڑھا کریں اللَّہُمَّ اغْفِرْ لِی ذَنْبِی، وَوَسِّعْ لِی فِی دَارِی، وَبَارِکْ لِی فِی رِزْقِی․

    ان شاء اللہ اس کی برکت اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے مکان کا انتظام ہوجائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند