• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 151440

    عنوان: شہوانی خیالات سے بچنے کے لیے کوئی تدبیر یا آسان سا وظیفہ بتادیں

    سوال: زید کا ابھی نکاح نہیں ہوا ، لیکن اسے امید ہے کہ اگلے ۱ یا ۲ سال میں اس کا نکاح ہوجائے گا، زید مباشرت کے اسلامی آداب کی کتاب پڑہتا ہے جس سے اسے شہوت ہوجاتی ہے ، اور بار بار شہوانی خیالات اس کے دماغ میں آتے ہیں، کیا زید سے گناہوا ؟ کیا اسے کتاب پڑھنی چاہئے ؟شہوانی خیالات سے بچنے کے لیے کوئی تدبیر یا آسان سا وظیفہ بتادیں۔

    جواب نمبر: 151440

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 757-628/D=9/1438

    شہوانی خیالات کو بار بار سوچنے سے بچیں۔ دل میں جمنے اور بسنے کی جگہ نہ دیں، خیال آئے تو ذہن فوراً دوسری طرف متوجہ کرلیں؛ لہٰذا ”مباشرت کے اسلامی آداب“ نامی کتاب کا پرھنا بھی بند کردیں، نیز صبح شام (۱) استغفر اللہ ربی من کل ذنب وأتوب إلیہ۔

    (۲) لاحول ولا قوة إلا باللہ ایک ایک تسبیح پڑھ لیا کریں۔

    (۳) اور ایک ایک تسبیح د رود شریف کی۔

    نیز چلتے پھرتے اٹھتے بیٹھتے اگر کوئی شہوانی خیال مسلط ہو تو فوراً لاحول ولا قوة الخ اور درود شریف پڑھنا شروع کردیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند