• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 149956

    عنوان: پڑھنے کے لئے بیٹھتا ہوں تو مجھے نیند آنے لگتی ہے كوئی وظیفہ بتائیں

    سوال: آپ سے میرا سوال ہے کہ میں جب بھی پڑھنے کے لئے بیٹھتا ہوں تو مجھے نیند آنے لگتی ہے اور مجھے سبق یاد بھی نہیں ہوتا ،آ پ کچھ ایسا وظیفہ یا زکر بتائیں۔

    جواب نمبر: 149956

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 791-758/sn=7/1438

    (۱) کھانا تھوڑا کم کھایا کریں، نیز پانی بھی کم پئیں، رات کو زیادہ دیر تک نہ جگیں اور ساتھ ساتھ نماز باجماعت کا اہتمام کریں، ان شاء اللہ نیند کنٹرول میں آجائے گی۔

    (۲) یاد داشت مضبوط کرنے کے لیے ہرنماز کے بعد سر پر ہاتھ رکھ کر ”یَا قَویُّ“ پڑھ لیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند