• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 149076

    عنوان: شادی شدہ ہونے كے باوجود مشت زنی كی عادت نہیں چھوٹ رہی‏، كچھ وظیفہ بتادیں۔

    سوال: میں ایک شادی شدہ شخص ہوں، لیکن اب بھی کبھی کبھار مشت زنی کرلیتاہوں، مگر میں نماز کبھی نہیں چھوڑ تا ہوں، میں پاک رہتاہوں اور اللہ رب العزت معافی بھی مانگتا ہوں، اس کے باوجود میں میں جنسی خواہش اور مشت زنی کو روک نہیں پاتاہوں، کیا کوئی ایسا ذکر ہے جس سے نفس کنٹرو ل ہوجائے تاکہ مجھے اس غلط حرکت سے نجات مل جائے۔براہ کرم، میری مدد کریں۔ دوسری بات یہ ہے کہ میں جماعت میں بھی جاتاہوں اور ممکنہ حدتک میں سنت پرعمل کرنے کی کوشش کرتاہوں۔

    جواب نمبر: 149076

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 546-542/B=6/1438

    اس کے لیے اصل چیز عزم اور پختہ ارادہ ہے جس طرح شرابی آدمی جب پختہ ارادہ شراب چھوڑنے کا کرلیتا ہے تو وہ چھوڑ ہی دیتا ہے خواہ کتنا ہی بیمار پڑ جائے ایک قطرہ بھی نہیں پیتا، اسی طرح پختہ ارادہ کرلیں اور اپنے دل میں ٹھان لیں کہ خواہ کچھ بھی ہو جائے میں آئندہ یہ حرکت مشت زنی کی نہیں کروں گا، بس آپ اس کے لیے ڈٹ جائیں کہ کتنی بھی شہوت کا ابھار ہو اسے برداشت کریں یا بیوی کے پاس اپنی شہوت کو پوری کرلیں لیکن اپنا ہاتھ ہرگز عضو مخصوص پر نہ لگائیں، یہ کام اپنی صحت پر کلہاڑی مارنے کے مرادف ہے نیز حدیث شریف میں آیا ہے ”مشت زنی کرنے والا قیامت کے دن اس حال میں اٹھایا جائے گا کہ اس کی انگلیاں گیابھن ہوں گی، قیامت کے دن حضرت آدم سے لے کر قیامت تک ہونے والے تمام انسانوں کے درمیان ہماری بے عزتی اور رسوائی ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند