• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 147283

    عنوان: جمعہ كی سنت سے پہلے پابندی سے ثواب رسانی؟

    سوال: جمعہ کی نماز کے بعد سنت راتبہ سے پہلے روزانہ پابندی سے ثواب رسانی کیوں جائز ہے؟

    جواب نمبر: 147283

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 314-272/Sn=4/1438

     

    ”ثواب رسانی“ سے آپ کی کیا مراد ہے اور اس کی کیا صورت ہوتی ہے؟ وضاحت کریں؛ باقی نمازِ جمعہ کے بعد متصلاً مختصر دعا کرنا شرعاً جائز؛ بلکہ مستحب ہے؛ کیوں کہ فرض نمازوں کے بعد دعائیں زیادہ قبول ہوتی ہیں، حدیث میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرض نمازوں کے بعد دعا کرنے کی ترغیب دی ہے؛ لیکن یہ دعا انفراداً اور سراً ہونی چاہیے، جہراً اور اجتماعی دعا کا معمول اچھا نہیں ہے۔ عن أبي أمامة رضي اللہ عنہ قال: قیل یا رسول اللہ! أيّ الدعاء أسمع قال جوف اللیل الآخر ودبر الصلوات المکتوبات (رواہ الترمذي، رقم: ۳۴۹۹، باب بلا ترجمة) نیز دیکھیں: (فتاوی محمودیہ: ۷/ ۳۴۴، ط: ڈابھیل)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند