• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 147106

    عنوان: غفلت اور شیطانی اعمال سے بچنے کا وظیفہ؟

    سوال: براہ کرم، مجھے کوئی وظیفہ بتائیں جس سے غفلت اور شیطانی اعمال سے جان چھوٹ جائے ۔

    جواب نمبر: 147106

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 283-227/H=3/1438

     

    غفلت دور کرنے اور شیطانی اعمال سے جان چھڑانے کا وظیفہ یہ ہے کہ سچی پکی توبہ کرکے ہمت اور عزم کرلیں کہ ان شاء اللہ کوئی شیطانی عمل نہ کروں گا اور اتنا پختہ ارادہ کریں کہ خواہ جان جاتی رہے مگر کسی شیطانی عمل کا ارتکاب ہر گز نہ کروں گا اگر پھر خدانخواستہ ہو جائے تواپنے اوپر لازم کرلیں کہ دس نفل پڑھ کر نیز ایک دن کی پوری آمدنی غرباء پر خرچ کرکے فارغ نہ ہو جاوٴں اس دن اس وقت تک کھانا نہ کھاوٴں گا اور پہلی مرتبہ کی طرح پھر سچی پکی توبہ کرکے اللہ پاک سے عہد کرلیں کچھ عرصہ اس پر باربار اخلاص کے ساتھ صدق دل سے عمل کریں گے تو ان شاء اللہ غفلت اور شیطانی اعمال سے جان کو چھٹکارہ حاصل ہو جائے گا اگر کسی متبعِ سنت شیخِ کامل سے اصلاحی تعلق قائم کرکے اس کی ہدایات پر عمل کریں تو بہت جلد اور بیحد فائدہ ہوگا ان شاء اللہ تعالیٰ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند