• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 146409

    عنوان: مالدار بننے كے لیے وظیفہ؟

    سوال: وظائف مالدار بننے کے لیے ہوتے ہیں: (۱) یا وَہّابُ ۱۴۰۰/ والا وظیفہ عشاء کے بعد (۲) یا مُغنِي ۱۱۰۰/ والا وظیفہ عشاء کے بعد (۳) یا مُجیبُ ۱۱۰۰/ اور سورہ مزمل ۱۱/ والا وظیفہ فجر کے بعد (۴) ألم نشرح تین مرتبہ، سورہ قریش تین والا وظیفہ ہر نماز کے بعد، یہ وظائف آپ ہی کے بتائے ہوئے ہیں۔ برائے مہربانی مجھے بھی ان وظائف کے پڑھنے کی اجازت دیجئے، جلدی کچھ نتائج پانے کے لیے میں بھی کرنا چاہتا ہوں۔ کیا ایک ہی مقصد کے لیے اتنے وظائف کر سکتے ہیں؟ اگر ہاں! تو مجھے برائے مہربانی اجازت دیجئے، اس کے ساتھ مجھے حدیث میں بتائے گئے وظائف (۱) سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم أستغفراللہ ۱۰۰/ مرتبہ، (۲) لاإلہ الا اللہ ملک الحق المبین ۱۰۰/ مرتبہ، (۳) اللہم اکفني ببلائک ہر نماز میں دعا کے بعد تین مرتبہ، یہ وظائف بھی میں کرنا چاہتا ہوں اس کے ساتھ درود شریف ۳۰۰/ مرتبہ ، استغفار ۳۰۰/ مرتبہ کرنا چاہتا ہوں، میرے کوئی شیخ نہیں ہیں، برائے مہربانی پڑھنے کی اجازت دیجئے۔

    جواب نمبر: 146409

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 205-162/SN=3/1438

     

    (۱) حقوق اللہ اور حقوق العباد کی رعایت کے ساتھ کسب معاش کے لیے تگ و دو بھی کریں اور ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ سے رزق میں کشائش کے لیے دعائیں بھی کرتے رہیں، نیز یہ وظائف بھی پڑھیں، یہ وظائف ہر کوئی پڑھ سکتا ہے، آپ بھی پڑھ سکتے ہیں۔

    (۲) جی ہاں! کرسکتے ہیں۔

    (۳) اِن وظائف پر بھی عمل کرسکتے ہیں؛ لیکن بہتر ہے کہ کسی متبع سنت شیخ سے اپنا اصلاحی تعلق قائم کرلیں اور ان کے مشورے سے وظائف وغیرہ کا معمول بنائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند