• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 13122

    عنوان:

    میرا نام عمران ہے میں بنگلور کا ہوں۔ میری عمر پچیس سال ہے۔ میں چاہتا ہوں میری شادی جلدی ہوجائے۔ مگر میرے گھر والے نہیں مان رہے ہیں او رحالات بھی مخالف ہیں۔ میرے بڑے بھائی جن کی عمر انتیس سال ہے ان کے لیے لڑکی ڈھونڈ رہے ہیں جب تک ان کی شاد ی نہ ہو میری شادی کا ذکر بھی نہیں ہوسکتا۔ مجھے کوئی عمل بتائیں جس سے میری شادی جلدہوجائے، بڑی مشکل ہے اپنے آپ کو سنبھالنے میں۔ بڑی مہربانی ہوگی۔

    سوال:

    جواب نمبر: 13122

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 992=841/ھ

    عفت وپاکدامنی حاصل کرنے کی نیت سے آپ اللہ تعالیٰ سے دعا کریں دو رکعت نماز پڑھ کر یا لطیفُ یا ودودُ تین تسبیح پڑھ کر دعا کریں، نیز بعد نماز عشا گیارہ سو گیارہ مرتبہ یا لطیفُ پرھیں اول آخر درود شریف ملالیں، پھر دعا کریں۔ اس کے ساتھ ہی رشتہ کے لیے مناسب تدبیر بھی کرتے رہیں، مثلاً کسی کے ذریعہ والدین کی توجہ اس امر کی طرف مبذول کریں کہ دونوں لڑکوں کا رشتہ ایک ساتھ کرادیا جائے، نیز شادی کے لیے زاید رسومات اور بکھیڑوں میں نہ پڑیں، بلکہ سادہ طریقہ پر کرنے کی کوشش کریں، اسلامی شادی نام کی کتاب منگواکر خود بھی مطالعہ کریں اور والدین کو بھی سنائیں، پڑھائیں۔ ان شاء اللہ آپ کی مراد جلد پوری ہوگی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند