• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 12632

    عنوان:

    میری دو بہنیں ہیں دونوں کی شادی کرنی ہے اور بڑی بہن کے رشتے آتے ہیں اور دیکھنے والے کوئی معقول جواب نہیں دے کر جاتے کیوں کہ میری یہ بہن تندرست (کچھ موٹی) ہے۔ آپ ایسا کوئی وظیفہ بتائیں کہ دونوں بہنوں کے رشتے صحیح جگہ ہو جائیں جہاں پر کوئی پریشانی نہ ہو۔(۲)میری دو بہنوں کی شادی ہو چکی ہے دونوں ہی سسرال میں پریشان رہتی ہیں۔ کوئی وظیفہ بتائیں کہ ان کی ساس ان کو کچھ نہ کہے اور آرام سے رہیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 12632

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 816=816/م

    پنج وقتہ نمازوں کے بعد مناسب رشتے طے ہوجانے کے لیے اللہ سے دعا کیجیے، تلاش بھی جاری رکھئے اور ساتھ ہی یہ عمل بھی کیجیے کہ بعد نماز عشا یَا لَطِیْفُ یَا وَدُوْدُ گیارہ گیارہ سو گیارہ بار، اول و آخر تین تین بار درود شریف کے ساتھ چالیس روز تک پڑھئے، اور اس کا تصور کیجیے ان شاء اللہ مقصود حاصل ہوگا۔

    (۲) دونوں بہنوں کو چاہیے کہ ساس جب کچھ کہے، جھگڑے تو اس وقت بالکل خاموشی اختیار کریں، گھر میں فضائل اعمال یا بہشتی زیور کی تعلیم شروع کردیں اور نمازوں کے بعد یہ دعا بھی کریں، اللّٰہمَّ أصلِح لَنَا شَأْنَنَا کُلَّہ․ اللہ تعالیٰ چین و سکون عطا فرمائے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند