• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 12219

    عنوان:

    میرا سوال یہ ہے کہ میں پانچ وقت کی نماز پڑھتی ہوں اور ہر وقت درود شریف پڑھتی ہوں اور بہت سارے وظیفے پڑھتی ہوں قرض کے لیے۔مجھے کسی کو بہت سارے پیسے ادا کرنے ہیں اور اس کی ادائیگی میں اللہ کے علاوہ کسی اور سے مدد کی امید نہیں ہے کہ میں اپنا قرضہ ادا کرسکوں۔اس وقت جب میں نے قرضہ لیا تھا تو میرے شوہر مجھے پیسہ دیتے تھے لیکن اب ان کے پاس مجھے دینے کے لیے مزید نہیں ہے اور نیز وہ یہ بھی نہیں جانتے ہیں کہ مجھے قرض ادا کرنا ہے۔میں ہر نماز کے بعد بہت زیادہ روتی ہوں اور بہت ساری دعائیں پڑھتی ہوں قرض کے لیے کیوں کہ میرے پاس گھر پر اسلامی کتابیں ہیں ۔ میں نے تین دن کا روزہ رکھا کیوں کہ میں نے کتاب میں پڑھا تھا کہ کسی بھی حاجت کے لیے یہ بہترین طریقہ ہے لیکن چار ماہ ہوچکے ہیں جب سے میں وظیفہ، دعا، روزہ اور بہت ساری نفل حاجت کے لیے پڑھ رہی ہوں لیکن میری زندگی میں کچھ بھی تبدیل نہیں ہوا ہے۔جب وہ شخص پیسے کے لیے کہتاہے تو میں اس کے سامنے چلاتی ہوں اور یہ ظاہر نہیں کرتی ہوں کہ میرے پاس پیسہ نہیں ہے لیکن اس سے بات کرتی ہوں اوراس سے مزید وقت مانگتی ہوں۔ میں نے کتابوں میں پڑھا ہے کہ اللہ ہماری کسی بھی طریقہ سے مدد کرسکتاہے جب وہ چاہے یعنی معجزہ، اور غیب سے مدد کرسکتا ہے۔ برائے کرم مجھے بتائیں کہ میں کہاں غلطی پر ہوں اور کیا ہے کہ میں صحیح نہیں کررہی ہوں۔ برائے کرم میری مدد کریں میرے چھوٹے بچے ہیں اور میں ہمیشہ قرض کے بارے میں فکر مند رہتی ہوں اور ہمیشہ غمگین رہتی ہوں کہ میں محسوس کرتی ہوں کہ میں پاگل ہوجاؤں گی۔ میں نے بہت سی مرتبہ قرآن مکمل کیا ہے اور میں ہمیشہ کچھ نہ کچھ پڑھتی رہتی ہوں یہاں تک کہ فیملی کو دینے کے لیے میرے پاس وقت نہیں رہتا ہے ۔ یا میں گھر والوں کو وقت نہیں دے پارہی ہوں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 12219

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 644=458/ل

    آپ وقتاً فوقتاً دو دو رکعت صلاة الحاجة پڑھا کریں، بہشتی زیور وغیرہ میں صلاة الحاجة کا طریقہ مذکور ہے، اور ہرنماز کے بعد یہ دعاء اللّٰہُمَّ أَکْفِنِیْ بِحَلاَلِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَأَغْنِنِیْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ پڑھتی رہا کریں۔ اللہ تعالیٰ سے امید ہے کہ وہ آپ کے قرض کی ادائیگی کی غیب سے شکلیں پیدا فرمادیں گے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند