• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 11871

    عنوان:

    میری دو بہنیں ہیں ایک چوبیس سال کی دوسری تیس سال کی۔ چوبیس سال والی کی شادی ہوگئی ہے تیس سال والی بہن کی شادی نہیں ہو پارہی ہے۔ میرے ابا اس کی شادی کے لیے کوئی رشتہ بھی تلاش نہیں کررہے ہیں۔ ماں کا انتقال ہوگیا ہے۔ اب کیا کریں؟ رشتہ دار بھی کوئی مدد نہیں کرتے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 11871

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتویٰ: 514=380/ل

    آپ اپنی اس بہن سے کہہ دیں کہ وہ ہرنماز کے بعد اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ کر 111 بار یَا لَطِیْفُ پڑھ لیا کرے، ان شاء اللہ بہت جلد رشتہ مل جائے گا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند