• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 11581

    عنوان:

    مجھے معلوم ہے کہ اللہ تعالی کریم ہے کیوں کہ اس نے مجھے عزت دی جس کے بارے میں میرا خیال ہے کہ میں اس کی مستحق نہیں ہوں اس لیے میں اپنے اللہ کی بہت زیادہ شکر گزار ہوں۔ اس لیے میں تسبیح (سبحان الملک الکریم) پڑھتی ہوں کیا یہ درست ہے یا نہیں؟ برائے کرم مجھے فرض نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھنے کا صحیح طریقہ بتائیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 11581

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 484=352/ل

    (۱) سبحان الملک الکریم پڑھنا جائز ہے۔

    (۲) فرض نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھنے کا کوئی خاص طریقہ نہیں ہے، جس طرح چاہیں آپ پڑھ سکتی ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند