• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 11145

    عنوان:

    حافظہ کی تیزی اور ذہنی انتشار کو دور کرنے کے لیے اور گھبراہٹ کو رفع کرنے کے لیے کوئی بہترین وظیفہ عنایت فرمائیں۔ آپ کی دعاؤں کا طالب۔

    سوال:

    حافظہ کی تیزی اور ذہنی انتشار کو دور کرنے کے لیے اور گھبراہٹ کو رفع کرنے کے لیے کوئی بہترین وظیفہ عنایت فرمائیں۔ آپ کی دعاؤں کا طالب۔

    جواب نمبر: 11145

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 294=90/ل

     

    حافظہ کی تیزی کے لیے ہرنماز کے بعد گیارہ مرتبہ پیشانی پر ہاتھ رکھ کر یَا قَوِیُّ پڑھ لیا کریں، اور ذہنی انتشار اور گھبراہٹ کو رفع کرنے کے لیے ہر نماز کے بعد اول و آخر تین تین بار درود شریف پڑھ کر گیارہ مرتبہ سورہٴ الم نشرح پڑھ لیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند