متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 11109
میری امی کوبہت شدید آدھے سر کا درد رہتا ہے اور یہ بیماری ان کے جوانی سے ہے اگر ہوسکے تو کوئی دعا یا علاج بتادیں۔
میری امی کوبہت شدید آدھے سر کا درد رہتا ہے اور یہ بیماری ان کے جوانی سے ہے اگر ہوسکے تو کوئی دعا یا علاج بتادیں۔
جواب نمبر: 11109
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 257=257/م
اللہ تعالیٰ آپ کی امی کو دردِ سر سے عافیت وسکون عطا کرے (آمین) آپ کسی اچھے ڈاکٹر یا حکیم سے علاج کروائیں، اور ہرنمازکے بعد سورہٴ فاتحہ (الحمد شریف) سات مرتبہ اول و آخر تین تین مرتہ درود شریف پڑھ کر دم کیا کریں، اور بہشتی زیور میں سردرد سے نجات کے لیے ایک عمل لکھا ہوا ہے، اس کو بھی کریں، ان شاء اللہ شفایابی ہوگی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند