• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 11094

    عنوان:

    مسنون دعاؤں کے ساتھ اضافی الفاظ لگا کر دعا مانگنا کیسا ہے؟ جیسے کوئی [ربنا آتنا فی الدنیا حسنة و فی الآخرة حسنہ و قنا عذاب النار] کے بعد یہ ملاتا ہے [و قنا عذاب القبر و قنا عذاب الحشر، وقنا عذاب المیزان]۔ امام کے اس طرح دعا مانگنے پر کچھ لوگوں نے اعتراض کیا ہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 11094

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 354=73/ھ

    اعتراض کرنا بھی درست نہیں کیونکہ عامةً اس سے قرآن کریم کے ساتھ دیگر جملہ دعائیہ کے الفاظ کے تکلم سے خلط ملط نہیں ہوتا، اور امام صاحب کے حق میں بہتر یہ ہے کہ دعاء سرًا کریں تاکہ ان جیسے شبہات سے پورا تحفظ رہے، اگر اس کے باوجود شبہ میں عام لوگوں کے ابتلاء کا اندیشہ ہو تو: وَقِنَا عَذَابَ القَبْرِ، وَقِنَا عَذَابَ الحَشْرِ، وَقِنَا عَذَابَ المِیْزَانِ کو قرآن شریف والی دعاء کے ساتھ نہ ملایا کریں اور حکمت ونرمی سے عامة المسلمین کو سمجھادیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند