• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 10600

    عنوان:

    میں انجینئرنگ کا طالب علم ہوں، میری پریشانی یہ ہے کہ میرا ذہن ایک جانب متوجہ نہیں رہتا ہے، ہمیشہ امتحان کے وقت میں بہت خراب محسوس کرتا ہوں (یعنی مجھے امتحان سے ڈر لگنے لگتا ہے او رمیں محسوس کرتا ہوں کہ میں اپنی ڈگری کی تکمیل نہیں کرپاؤں گا، ایک یا دو مضمون میں ہر سمسٹرمیں فیل ہوتا ہوں۔فیل پیپر کے بارے میں میں اپنے والدین کو نہیں کہتاہوں، اور میری قوت اعتمادی دن بدن کم ہوتی جارہی ہے، اورمیں کاروبار کے بارے میں سوچتاہوں لیکن میری گھریلو حالت اچھی نہیں ہے)میں کیا کروں، برائے کرم مجھے بتائیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 10600

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 161=161/ ھ

    ہرنماز کے بعد سات مرتبہ رَبِّ اشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْ وَیَسِّرْ لِیْ اَمْرِیْ وَاحْلُلْ عُقْدَةً مِّنْ لِّسَانِیْ یَفْقَھُوْا قَوْلِیْ اول وآخر تین تین دفعہ درود شریف اہتمام سے پڑھا کریں، فضائل اعمال حصہ اول و دوم (فضائل صدقات) کو کثرت سے مطالعہ میں رکھیں، کامل اعتماد و توکل اللہ پاک کی ذات پر رکھیں، سب کچھ اس کے قبضہ و اختیار میں ہے، اعمال صالحہ کی طرف خصوصی توجہ کریں اور گناہوں سے بچنے میں سعی بلیغ کریں اور دعا کا خاص اہتمام رکھیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند