• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 10413

    عنوان:

    میں نے اپنی سگی ماں سے ہی یعنی کہ میں اپنی امی سے ہی زنا کربیٹھا ۔اب ہم دونوں اس بات کو لے کر پریشان ہیں پر کیا کریں کچھ سمجھ میں نہیں آرہا ہے اور ہم چاہ کر بھی الگ نہیں رہ سکتے اورہم ابھی بھی روزانہ دن یا رات میں جب کبھی موقع ملتا ہے اپنی نفسانی خواہش مٹالیتے ہیں۔ مہربانی کرکے ہمارے مسئلہ کا حل بتائیں؟ او رمیرے والد صاحب باہر ملک میں رہتے ہیں میرے ای میل پر جلد سے جلد جواب بھیجیں اور یہ دوسری جگہ نشر مت کریں ؟

    سوال:

    جواب نمبر: 10413

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 83=83/ د

    آپ نے جس سنگین جرم کا ارتکاب کیا ہے یہ موجب لعنت خداوندی ہے، اپنی حرکت شنیعہ سے بالکلیہ کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے عذابِ الٰہی کاخوف و ڈر دل میں پیدا کریں، اور بارگاہ خداوندی میں رو روکر توبہ واستغفار کریں۔ اپنی والدہ کو بھی اس کی شناعت بتلائیں کہ یہ حرکت قرب قیامت کی علامات میں سے ہے تاکہ وہ بھی اللہ سے ڈریں کیونکہ اس کی پکڑ بہت سخت اور کڑی ہوتی ہے، اگر اس میں گرفتار ہوگئے تو دنیا و آخرت دونوں تباہ وبرباد ہوگی۔ دو رکعت نماز صلاة التوبہ پڑھ کر خوب خوب روئیں، رونا نہ آئے تو رونے کی شکل بناکر اللہ تعالیٰ کے سامنے گڑگڑائیں اور پختہ عہد اللہ تعالیٰ سے کریں کہ آئندہ ہرگز ایسی حرکت دوبارہ نہ ہوگی اورخوب خوب معافی مانگی تاکہ اللہ تعالیٰ عذاب کی گرفت سے محفوظ رکھیں۔ والدہ سے بہت خلط ملط کا ماحول اور بے تکلفانہ گفتگو نہ کریں، رہائشی جگہ الگ کرسکتے ہوں تو کرلیں۔ خدا کا خوف دل میں پیدا کرنا، گناہ نہ کرنے کا پختہ عزم وارادہ کرنا اور آئندہ پختگی اورہمت سے کام لینا آپ دونوں کے لیے ضروری ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند