• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 69519

    عنوان: خواب میں دیکھا کہ میں بائک پر ہوں ایک شخص نے مجھ سے لفٹ مانگی میں نے اسے بٹھا لیا وہ آدمی چور تھا

    سوال: حضرت میں نے خواب میں دیکھا کہ میں بائک پر ہوں ایک شخص نے مجھ سے لفٹ مانگی میں نے اسے بٹھا لیا وہ آدمی چور تھا اس نے میری جینس کی جیب سے پیسے نکال لیے جس کا مجھے احساس ہو گیا میں نے اسے ڈانٹا اور بائک سے اتار دیاکہ کہیں یہ دوسری جیب سے بھی نہ نکال لے۔ وہ مجھ پر چلانے لگا اور اپنی پستول مجھ پر تان لی۔ میں اس سے دور بھاگ گیا۔ اس وقت میں بلڈنگ کے پاس پاس تھا میں زور سے چلانے لگا بچاوٴ۔ جب تک کوئی آتا اس نے میرے اوپر تین گولی چلائی پر مجھے اپنی طرف آتی ہوئی گولی دکھائی دی میں ان تینوں گولی سے بچ گیا۔ کچھ دن بعد میں پھر اسی علاقہ میں گیا۔ وہ دیوار کے سہارے بیٹھا تھا او رلوگ بھی بیٹھے تھے۔ اس نے مجھے دیکھا او رمیرے پیچھے بھاگنے لگا۔ میں بھاگتے بھاگتے بس اسٹینڈ پہنچ گیااور اپنے شہر کی طرف جانے والی بس کا انتظار کرنے لگا۔ اتنے میں وہ وہاں میرے پاس آگیا اور میرے تین گولی ماری ایک گولی میرے کاندھے کی پسلی پر لگی۔ نوٹ: اس نے جب بعد میں میرے گولی ماری مجھے بس کندھے میں لگی گولی کا پتہ لگ پایا باقی کا نہیں۔ اور درد بھی تھوڑا ہو رہا تھاپسلی میں باقی کہیں درد نہیں ہوا۔

    جواب نمبر: 69519

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 822-700/D=11/1437 یہ سب پراگندہ خیالات ہیں ان کی طرف دھیان نہیں دینا چاہئے نہ کسی سے بیان کرنا چاہئے اللہ تعالی سے ایسے خوابوں کی برائی سے پناہ مانگنا چاہئے۔ اللہم انی اعوذبک من شر ہذہ الرویا وشر الشیطٰن․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند