• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 148666

    عنوان: خواب میں خود کو درودِ ابراہیمی پڑھتے دیکھنا؟

    سوال: میں نے خواب میں دیکھا کہ میں درود ابراہیمی پڑھتا ہوں،برائے مہربانی تعبیر عنایت فرمائیں اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے آمین۔

    جواب نمبر: 148666

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 590-480/H=5/1438

    ماشاء اللہ عمدہ خواب ہے تعبیر یہ ہے کہ بیداری میں درود شریف کی بالخصوص درود ابراہیمی کی کثرت رکھیں گے تو اللہ پاک کی خصوصی رحمتیں آپ کی طرف متوجہ رہیں گی، اللہ پاک خواب کی برکات سے پوری طرح متمتع فرمائے آمین۔ حضرت اقدس الحاج مولانا محمد زکریا صاحب شیخ الحدیث نور اللہ مرقدہ کی اپنے مناسب حال کتابوں کے مطالعہ کا اہتمام کریں گے تو بیحد فائدہ ہوگا مثلاً فضائل درود شریف اور شریعت و طریقت کا تلازم وغیرہ ۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند