• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 148174

    عنوان: خواب میں فرشتوں کے جوابات بھولنا

    سوال: میرے ایک دوست نے خواب میں دیکھا کہ وہ اور اس کے والد گراوٴنڈ میں ہیں اور اس کے والد کے پاس تلوار ہے، وہ اپنے لڑکے سے پانی منگواتے ہیں اور نہ لانے پر اس کی گردن کاٹنے کی دھمکی دیتے ہیں، وہ لڑکا (میرا دوست) کہتا ہے، اب تو میں بالکل نہیں لاوٴں گا، پھر اس کے والد اس کی گردن کاٹ دیتے ہیں، وہ دیکھتا ہے کہ اس کی روح نکل گئی، اور پھر اسے ڈر لگتا ہے اور سوچتا ہے کہ اب تو فرشتوں کے سوال کے جواب کی تیاری کرلوں، اس کو مَنْ رَبُّکَ کا تو جواب یاد رہتا ہے مگر آگے کے جواب یاد نہیں رہتے، بہت سوچتا ہے، اپنے والد کے پیچھے پیچھے مسجد تک جاتا ہے جواب پوچھتا ہوا مگر انہیں سنائی نہیں دیتا، اور پھر ڈر کی وجہ سے اس کی آنکھ کھل جاتی ہے۔

    جواب نمبر: 148174

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 472-434/Sn=5/1438

    اس خواب میں اس بات کی طرف اشارہ معلوم ہوتا ہے کہ آپ کا دوست شرعی علوم سے بہ قدر ضرورت بھی واقف نہیں ہے، نیز اللہ کے رسول صلی اللہ عیلہ وسلم کی سنت سے بے پروا ہے، آپ اس سے کہہ دیں کہ کسی عالم کے پاس جاکر اسلامی عقائد اور دین کے ضروری مسائل کا علم حاصل کرے اور علماء سے پوچھ کر تمام امورِ حیات میں اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ”سنت“ پر عمل کی کوشش کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند