• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 148040

    عنوان: خواب میں دیکھا کہ کالا بکرا بارش میں بھیگ رہا ہے․․․․

    سوال: میں نے خواب میں دیکھا کہ بہت تیز بارش ہورہی ہے ، کالا بکرا بارش میں بھیگ رہا ہے ،اچانک بارش اپنا رخ ایسے تبدیل کر دیتی ہے جو نہائے تو وہ برف بن جائے ، میں خود کو تو بچا لیتی ہوں لیکن بکرا برف سے ایسے جم جاتا ہے کہ اس کی موت ہوجاتی ہے اس خواب کی تعبیر کی ہوگی۔

    جواب نمبر: 148040

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 415-417/H=4/1438

    خواب کی تعبیر یہ ہے کہ کسی دینی امور کے لحاظ کسی شدید فتنہ کا اندیشہ ہے کہ جس میں مبتلا ہوکر لوگ بڑے گناہوں میں مبتلا ہوں گے، اللہم انا نعوذ بک من الشرور والفتن ما ظہر منہا وما بطن ، اللہ پاک آپ کو ہم سب کو فتنوں میں ابتلاء سے محفوظ فرمائے ، دنیا وآخرت کے محاسبہ سے بری فرماکر جہنم سے بچائے، آمین۔ ایسے نازک حالات جب پیش آئیں تو ہرامر میں اتباع سنت کو ملحوظ رکھنا چاہیے، اپنے دین وایمان کو بچانے کی فکر کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند