• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 148010

    عنوان: خواب میں شیخ کو دیکھنا؟

    سوال: میں نے رات کو خواب دیکھا کہ میرے شیخ محدث عصر حضرت شیخ الحدیث مولانا یونس جونپوری مد ظلہ العالی جو انتہائی نحیف اور چلنے سے بھی عاجز ہے ان کو دیکھا کہ میں ان کے ساتھ چلتا جا رہا ہوں،اور آ رہا ہوں اور جیسے اللہ والوں کے ساتھ انکا خادم ہوتا ہے اسی طرح۔پھر اسی خواب میں میں نے دیکھا کہ میرے بعض دوستوں نے مشورہ کیا کہ ہم شیخ یونس کے پاس سے سند اجازت لینے جائیں گے اس میں پہلے ہم میں سے ایک آدمی بخاری شریف کی تھوڑی سی عبارت پڑھے گا اور عبارت پڑھنے کے لئے مجھے طے کیا۔اور بس اس کی تعبیر فرما دیجئے ۔

    جواب نمبر: 148010

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 477-511/L=5/1438

    حضرت کی صحبت اور ان کی تصنیفات کے مطالعہ سے ان شاء اللہ آپ کو بیحد فائدہ ہوگا۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند