• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 147567

    عنوان: خواب دیکھا ہے کہ میں نوکر ی پر جا رہا تھا ...

    سوال: میں نے ایک خواب دیکھا ہے کہ میں نوکر ی پر جا رہا تھا لیکن اندھیرا تھا اور بہت تیز بارش ہو رہی تھی میں چل کر جا رہا تھا، میں نے دیکھا کہ دو لڑکیاں اپنے گھر کے پاس کھڑی ہیں ایک بارہ سال کی اور دوسری چار یا پانچ سال کی ہوگی، میں نے چھوٹی لڑکی کو ایسے ہی دیکھا جس طرح راستہ چلتے کوئی بچہ اگر اچھا ہو تو اس کو بلاتے ہیں اس طرح میں اس چھوٹی لڑکی کو دیکھا وہ بھی میری طرف دیکھی، پھر میں نے سوچا اتنی پیاری بچی ہے کچھ چاکلیٹ یا کچھ بھی جیب میں ہوگا تو اس بچی کو دیتا ہوں لیکن میری جیب میں کچھ ایسی چیز نہیں تھی جو میں اس بچی کو دے سکتا، لیکن میں نے دیکھا کہ اس میں سے چھوٹی لڑکی گھر میں گئی اور مجھے گھر میں سے ایک کپڑے کا ٹکڑا لاکر دیا اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔

    جواب نمبر: 147567

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 413-342/Sn=4/1438

    اس خواب میں اس بات کی طرف اشارہ معلوم ہوتا ہے کہ آپ کے اندر بچوں کی تئیں محبت اور ہمدردی کا جذبہ ہے، گویا ایک ”امر واقع“ کی تمثیل ہے، بہرحال اچھا خواب ہے، آپ بے سہارا بچوں، یتیموں اور بیواوٴوں کے ساتھ ہمیشہ ہمدردی کا معاملہ کیا کریں، ان شاء اللہ دنیا وآخرت میں کامیابی سے ہمکنار ہوں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند