• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 147039

    عنوان: خواب میں دیکھا کہ اپنے شیخ کی مجلس میں بیٹھا ہوں

    سوال: میں نے خواب میں دیکھا کہ اپنے شیخ کی مجلس میں بیٹھا ہوں اور دیکھا کہ میرے شیخ کی داڑھی لال مہندی(حنا) سے رنگی ہوئی ہے جبکہ میرے شیخ داڑھی کو سفید ہی رہنے دیتے ہیں۔ میر ے شیخ حضرت مولانا سید محمد طلحہ قاسمی دامت برکاتہم(خلیفہ مجاز حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی مجددی دامت برکاتہم) اور میی انجنئرنگ کررہا ہوں\nالحمدللہ دو سال پہلے میں بیعت ہوا تھا اور ان کے دیے اذکار بھی کرتا ہوں اور اتباع سنت کی کوشش کرتا ہوں۔

    جواب نمبر: 147039

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 321-303/M=3/1438

     

    خواب عمدہ ہے اشارہ ہے کہ آپ کو اپنے شیخ سے استفادہ نصیب ہوگا، آپ اپنے شیخ سے اصلاحی تعلق برقرار رکھیں، معمولات پورے کرتے رہیں اور قرآن و سنت پر عمل پیرا رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند