• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 146937

    عنوان: خواب میں دیکھا کہ ایک موٹے جھوٹے کی قربانی ہونے والی ہے

    سوال: میں نے خواب میں دیکھا کہ ہم بھائی بہن اپنی پھوپی کی چھت پر ہیں اور ایک موٹے جھوٹے کی قربانی ہونے والی ہے قصائی آ نا باقی ہے ،اتنے میں ایک سیاسی پارٹی کے موجودہ ضلع ادھیکش آئے اور اس جھوٹے کے پیر باندھ دئیے جو جھوٹے نے کھول لیئے ،ہم نے کھا کہ اب آ پ کیسے ذبح کرینگے تو انھوں نے کھا کہ کوئی بات نہیں اور تیز چھری اس کی پسلیوں میں گھسا دی،ہم سب ڈر گئے اور نیچے بھاگنے لگے ، جب میں نیچے پہنچا تو اس جھوٹے کا خون بھی ٹین کی چادر کے ذریعہ نیچے آ گیا اور میرے کرتے کی آستین پر لگ گیا میں نے صاف کرنے کی کوشش کی مگر صاف نہیں ہو۔برائے مہربانی تعبیر بتائے عین نوازش ہوگی۔جزاکم اللہ تعالی

    جواب نمبر: 146937

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 270-224/H=3/1438

     

    خواب کی تعبیر یہ ہے کہ اِس وقت دنیا میں حرام ، غیبت ، بہتان، جھوٹ، مکرو فریب ظلم و زیادتی کی کثرت کے فتنے رونما ہو رہے ہیں اور ان فتنوں سے بھاگ کر بچنے کا ارادہ کرنے والوں کا بچنا بھی مشکل ہو رہا ہے اللہ پاک آپ کو ہم کو اور تمام مسلمانوں کو شرور و فتن سے محفوظ رکھے۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند