• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 146888

    عنوان: خود کو قبر پر نہاتے دیکھنا

    سوال: میری والد نے خود دیکھا ایک دیوار ہے اس کے پیچھے قبرستان ہے وہاں کسی لڑکی کی میت کو دفنایا جا رہا ہے اچانک وہ دیکھتی ہیں اس قبر پر برہنہ نہا رہی ہیں جب انہیں احساس ہوتا ہے تو وہ بہت زور سے چینکھتی ہیں اور انہیں ایک مرد جسے وہ جانتی نہیں ہیں کپڑے دیتا ہے پہننے کے لیے۔ اس کی تعبیر کیا ہوگی میری والدہ بہت ڈری ہوئی ہیں۔

    جواب نمبر: 146888

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 352-325/M=3/1438

     

    دین و عمل میں کوتاہی کی طرف اشارہ ہے والدہ سے فرمادیں کہ اعمال کی اصلاح پر توجہ دیں، اجانب سے پردہ کریں فرائض و واجبات کی ادائیگی اور اتباع سنت کا اہتمام رکھیں، توبہ استغفار بھی کثرت سے کیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند